وزیر صنعت شاہنواز حسین نے بدھ کو یہاں چین سنگھ پٹی گرام علاقہ میں بہار انڈسٹریل ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بی آئی اے ڈی اے) کے صنعتی علاقے کا معائنہ کرنے کے بعد کہاکہ اسے دیگر صنعتوں کے قیام کے لیے تیارکرنے کے ساتھ ہی ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ کے تحت مکھانا صنعت کلسٹر کے طورپر فروغ دیاجائے گا۔ اس کے لیے رہنماء اصول جاری کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سپول ضلع میں ایتھنول پیداوار یونٹ کے قیام کیلئے بہت ہی اچھی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔
سپول میں مکھانا صنعت کو فروغ دیاجائے گا: شاہنواز - سپول ضلع میں ایتھنول پیداوار یونٹ
بہار کے وزیر صنعت شاہنواز حسین نے ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ کے تحت سپول میں مکھانا صنعت کو فروغ دینے کی ہدایت دی ہے۔
سپول میں مکھانا صنعت کو فروغ دیاجائے گا: شاہنواز
وزیر صنعت نے کہاکہ اس علاقہ میں دیگر فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کے قیام کےلیے بھی بے شمار امکانات ہیں۔ بالخصوص مکھانا صنعت کا کلسٹر تیار ہونے سے علاقے کے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ اس کے لیے انہوں نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ سپول میں مکھانا صنعت کلسٹر فروغ دینے کا عمل شروع کیاجائے۔
یواین آئی