اردو

urdu

ETV Bharat / state

سنی وقف بورڈ کی مفت رہائش اور کوچنگ - Sunni Waqf Board free residential coaching in patna bihar

ریاستی سنی وقف بورڈ نے مسلم بچوں کے لیے مفت رہائشی ووکیشنل ٹریننگ کورس کا اہتمام کیا ہے۔

سنی وقف بورڈ کی مفت رہایشی کوچنگ
سنی وقف بورڈ کی مفت رہایشی کوچنگ

By

Published : Dec 5, 2019, 3:24 PM IST

بہار میں آئی سی آئی سی آئی فاؤنڈیشن کے تعاون سے ریاستی سنی وقف بورڈ کے ذریعے مسلم بچوں کے لیے ووکیشنل ٹریننگ کورس شروع کیا گیا ہے جہاں ان بچوں کو الیکٹریکل اینڈ ہوم اپلائنسز ریپیئر 'ریفریجریشن اینڈ اے سی ریپیئر' اور سیلنگ سکلز کی تربیت دی جارہی ہے، فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ تربیت پوری ہونے کے بعد بچوں کو یہی سے ملازمت مل جاتی ہے، فاؤنڈیشن کے ذریعے اب تک چھ ہزار سے زائد بچے تربیت حاصل کرکے روزگار حاصل کرچکے ہیں۔

سنی وقف بورڈ کی مفت رہایشی کوچنگ

ریاستی سنی وقف بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او محمد وجیہ الدین نے بتایا کہ فاؤنڈیشن کے ذریعے جون میں معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت حج ہاؤس میں مفت رہائشی کوچنگ اور کھانے پینے کا نظم کیا گیا ہے جبکہ ایک بیچ میں 40 بچے ہیں اب تک دو بیچ کامیاب ہوچکے ہیں، تاہم تیسرے بیچ کے لیے درخواستیں آچکی ہیں، جو 17 دسمبر سے شروع ہوجائے گا۔

آئی سی آئی سی آئی اکادمی فار اسکلز کے سینٹر پر بچے مطمئن اور مصروف نظر آئے سب کے آنکھوں میں مستقبل کا خواب نظر آیا یہاں کی تربیت بچے بے خوش ہیں۔

اس طرح کے فلاحی کام کے بعد ریاستی سنی وقف بورڈ غریب مسلمان بچوں کے لیے مسیحا بن گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details