اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmiri Girl Love Story کشمیری لڑکی سمیرا کو سسرال والوں نے بہو کے طور پر قبول کرلیا - سمیرا نے ہندو مذہب قبول کیا

بیگوسرائے میں کشمیری لڑکی سمیرا عرف انجلی کو اس کے سسرال والوں نے بہو کی شکل میں قبول کرلیا ہے۔ سمیرا تین دن پہلے کشمیر سے بیگوسرائے پہنچی تھی۔ لیکن وہ اپنے شوہر کی بے وفائی کے سبب زہر کھا کر خود کشی کی کوشش کی۔ لیکن آج سمیرا اپنے سسرال میں ہے۔Sumaira Lalu Love Story

عشق
عشق

By

Published : Jan 31, 2023, 7:33 PM IST

Updated : Jan 31, 2023, 8:09 PM IST

عشق

انجلی لالو کی محبت کی کہانی:کشمیر کی سمیرا عرف انجلی کو آخر کار اپنا پیار مل گیا ہے۔ گزشتہ چند ایام سے سمیرا کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا اب وہ اسے یاد نہیں کرنا چاہتی۔ کشمیر کی رہنے والی 28 سالہ سمیرا کو بہار کے 30 سالہ لالو کمار سے محبت ہوگئی، بہار کے بیگوسرائے ضلع کے بیرپور تھانہ علاقے کے لالو کمار کام کے سلسلے میں سری نگر گیا تھا۔ اس دوران لالو کی ملاقات سری نگر کے حیدر پورہ تھانہ علاقے کے گلبرگ قبیلے کی رہنے والی سمیرا سے ہوئی۔ اس کے بعد ان کی دوستی محبت میں بدل گئی۔ لالو کے کہنے پر سمیرا اپنا مذہب تبدیل کر کے انجلی بن گئی۔ پھر دونوں نے 19 مئی 2022 کو کورٹ میں شادی کرلی۔

دونوں تقریباً 7 ماہ تک ساتھ رہے۔ لیکن اچانک ایک دن لالو کمار بغیر بتائے کشمیر سے اپنے گاؤں بیر پور بیگوسرائے لوٹ آیا۔ سمیرا عرف انجلی جب بھی لالو کو فون کرتی، وہ اسے جواب نہیں دیتا اور فون کاٹ دیتا تھا۔ 28 جنوری 2023 کو سمیرا اپنی محبت کی خاطر کشمیر سے 2000 ہزار کلومیٹر دور بہار کے بیگوسرائے لالو کے گاؤں پہنچی۔ لیکن لالو کے گھر پہنچتے ہی سمیرا کے ساتھ کچھ ایسا ہو جاتا ہے جسے وہ برداشت نہیں کر پائی۔

جب 'لالو' نے اسے ساتھ رکھنے سے انکار کیا تو اس نے زہر کھا لیا:جب سمیرا بیگو سرائے اپنے شوہر لالو کے گھر پہنچی تو اس کے سسرال والوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا۔ شوہر لالو بھی اس کا ساتھ نہیں دیا۔ ایسے میں سمیرا عرف انجلی پریشان ہو گئی اور زہر کھا کر خود کشی کی کوشش کی، لیکن گاؤں والوں کی مدد سے اسے بروقت بیگوسرائے صدر اسپتال لے جایا گیا اور اس کی جان بچ گئی۔ اسی دوران جب سمیرا اور لالو کی محبت کی خبر پولیس تک پہنچتی تو پولیس ان دونوں کو منانے کی کوشش کی۔ لیکن لالو کے گھر والے اپنی ضد پر اڑے رہے۔

اس دوران ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نشیت پریا نے پیر کی رات اس معاملے میں مداخلت کی۔ دونوں کو بٹھا کر سمجھوتہ کرایا۔ جس کے بعد سمیرا عرف انجلی خوشی خوشی اپنے سسرال واپس چلی گئی۔

مزید پڑھیں:Kashmiri Girl Reached Begusarai کشمیری لڑکی کی بیگو سرائے میں خود کشی کی کوشش

Last Updated : Jan 31, 2023, 8:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details