پٹنہ: سابق مرکزی وزیر سبرامنیم سوامی نے دعویٰ کیا کہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی ضرور جیل جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ راہل گاندھی کو بہت گالی دیتے ہیں لیکن انہیں کوئی جیل نہیں بھیجتا جبکہ سونیا گاندھی کو نیشنل ہیرالڈ کیس میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج ماں بیٹا دونوں ضمانت پر باہر ہیں۔ انہوں نے ہفتہ کو پٹنہ میں منعقدہ لاء کنکلیو میں گاندھی خاندان پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ لاء کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ بھارت میں پڑھانے آئے تھے، تب انہوں نے اندرا گاندھی کے کئی قوانین کی مخالفت کی تھی۔ اس سے ناراض ہو کر اندرا گاندھی نے انہیں نوکری سے نکال دیا، پھر جن سنگھ نے راجیہ سبھا بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں قانون ایک ہتھیار ہے۔ آنے والے 50 سالوں میں قانون کا درجہ سرفہرست ہوگا۔ بہار سے انقلاب شنکراچاریہ کے زمانے سے چل رہا ہے۔ جے پی کے زمانے میں بھی بہار سے ہی انقلاب آیا تھا۔ پٹنہ میں عتیق احمد کی حمایت میں نعرے لگائے گئے تو انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت ہے اور یہاں کوئی کچھ بھی کہہ سکتا ہے۔ عتیق کی حمایت میں نعرے لگا کر اپنا ہی نقصان کر رہے ہیں۔ عتیق احمد کے قتل پر ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ وہ کیا تھا۔ یہ کیسے ہوا اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عدالت سے کوئی فیصلہ نہیں ہوتا، اس پر تبصرہ کرنا درست نہیں ہوگا۔