کٹیہار: بہار کا محکمہ تعلیم اکثر سرخیوں میں بنا رہتا ہے۔ کٹیہار سے ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک اسکول سرخیوں میں بنا ہوا ہے۔ اسکول میں لگے بلیک بورڈ کو انوکھے طریقے سے تقسیم کرکے ایک ہی بلیک بورڈ پر دو مختلف مضامین ہندی اور اردو بیک وقت میں پڑھایا جا رہا ہے، یہی نہیں، یہاں ایک ہی کمرے میں پہلی سے پانچویں جماعت تک کے طلبہ کو پڑھایا جا رہا ہے۔ Blackboard Distribution for Hindi and Urdu
معاملہ آدرش مڈل اسکول کٹیہار کا ہے جہاں ہندی اور اردو کے اساتذہ ایک ہی وقت میں ایک ہی بلیک بورڈ پر طلبہ کو دونوں زبانوں میں پڑھاتے ہیں جس کی وجہ سے اساتذہ کو پڑھانے میں اور طلبہ کو پڑھنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جب دو اساتذہ بلیک بورڈ کو تقسیم کرکے بچوں کو اکٹھے پڑھاتے ہیں تو تیسرا ٹیچر بچوں کی نگرانی کرتا ہے۔ Blackboard distribution for Hindi and Urdu