اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پڑھائی کے لیے پیسہ نہیں ہے اس لیے شراب بیچتا ہوں'

بہار کے ضلع کیمور میں بڑی مقدار میں شراب کے ساتھ دو طالب علم گرفتار کئے گئے ہیں جو سگے بھائی ہیں۔

students and brothers arrested for selling liquors
شراب کے ساتھ دو طالب علم اور اپنے سگے بھائی گرفتار

By

Published : Mar 15, 2021, 3:43 PM IST

بہار کے کیمور ضلع میں دو نابالغ سگے بھائی اور سکول کے طالب علم بڑی مقدار میں شراب کے ساتھ گرفتار کئے گئے ہیں۔

موہنیاں پولس نے خفیہ اطلاع کے بعد کاروائی کرتے ہوئے بررا گاؤں سے گرفتار کر کے دونوں طالب علموں کو جیل بھیج دیا ہے۔

گھر پر کی گئی چھاپہ ماری میں بڑی مقدار میں شراب برامد ہوا ہے۔ پولس نے سورج کمار اور منو ج کمار نم کے دو نابالغ طلبا کو اس معاملہ میں گرفتار کیا ہے۔

دونوں ہری ونش بند کے بیٹے ہیں اور آٹھویں درجہ کے طالب علم ہیں۔ گرفتاری کے بعد دونوں نے پولس کو بتایا کی پڑھائی کے لیے پہسہ نہیں ہونے کی وجہ سے دونوں نے شراب کا کاروبار شروع کیا ہے۔

طالب علموں کا کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھنے سے گھر کے اخراجات پورے نہیں ہو پا رہے ہیں۔ تاہم اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اتر پردیش سے سستے داموں میں شراب کو لاکر زیادہ قیمت میں شراب فروخت کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details