اردو

urdu

ETV Bharat / state

RRB NTPC Result Issue: طلبہ کا آر آر بی این ٹی پی سی نتیجے کے خلاف تحریک جاری رکھنے کا اعلان - گیا کی خبریں

بہار کے گیا میں طلبہ یونین نے ریلوے کی طرف سے بنائی گئی جانچ کمیٹی کو سبز باغ قرار دیا ہے۔ طلبہ نے 28 جنوری کو بہار بند کرنے کا اعلان Announcement of Bihar Band کیا ہے۔ احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے طلباء کو چھوڑنے اور مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

طلبہ یونین نے آر آر بی این ٹی پی سی نتیجے کے خلاف تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا
طلبہ یونین نے آر آر بی این ٹی پی سی نتیجے کے خلاف تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا

By

Published : Jan 27, 2022, 10:56 PM IST

آر آر بی این ٹی پی سی کے ریزلٹ RRB NTPC Result کے خلاف طلبا نے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان Announcement to Continue the Protest کیا ہے۔ 28 جنوری کو بہار بند ہوگا۔ طلبہ تحریک چلانے والوں کے اوپر سے مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ آئیسا کے ریاستی جنرل سیکرٹری طارق انور نے پریس ریلیز جاری کرکے 28 جنوری کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

طارق انور گیا کے رہنے والے ہیں اور ان کے ذریعے گزشتہ 25 جنوری کی شام کو ایک ویڈیو جاری کرکے 26 جنوری کو " ریل روکو تحریک" کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد 26 جنوری کو گیا ریلوے اسٹیشن پر نہ صرف ٹرینوں کا آپریشن متاثر ہوا بلکہ یہاں توڑ پھوڑ آتشزنی اور پتھراؤ بھی ہوا۔

گیا میں چھ گھنٹے تک ریلوے اسٹیشن پر ہنگامہ Commotion at The Railway Station برپا رہا، مشتعل طلبا اور ریلوے بحالی امیدواروں نے ریلوے کو کافی نقصان بھی پہنچایا۔

پولیس نے طارق انور کے خلاف بھی جانچ کرنے کی بات کہی ہے اور کہا ہے کہ 25 جنوری کی شام کو جاری کی گئی ویڈیو کی جانچ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Union Minister of Railway on RRB NTPC Protest: 'ریلوے امتحانات کے امیدواروں کے معاملہ پر حکومت مکمل طورپر حساس'

آج ایک بار پھر آئیسا اور دوسری تنظیم انقلابی نوجوان سبھا کے نمائندوں " طارق انور، خوشبو کماری، محمد شیر جہاں اور عامرطفیل " نے مشترکہ پریس ریلیز اور ویڈیو جاری کرتے ہوئے 28 جنوری کو بہار بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ ریلوے نے این ٹی پی سی کے ریزرلٹ کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی صرف خانہ پرتی کے لیے بنایا ہے جبکہ گروپ ڈی کا امتحان ملتوی کرنا صرف انتخابی ایجنڈا ہے کیونکہ اترپردیش سمیت کئی ریاستوں میں انتخاب ہیں اسی کو لے کر وزرات ریلوے الیکشن تک معاملے کو روکے رکھنے کی کوشش کی ہے۔

اگر محکمہ ریلوے کی نیت صاف ہوتی تو فوری طور پر گروپ ڈی کے پہلے نوٹیفیکیشن پر عمل کرتا ساتھ ہی انہوں نے احتجاج کے دوران گرفتار کیے طلبہ کو رہا کرنے اور مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details