اردو

urdu

ETV Bharat / state

والدین کی ڈانٹ سے خفا طالب علم نے کی خودکشی - اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ پٹّی کوتوالی

اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ پٹّی کوتوالی علاقے آشاپور اٹھگواں گاوں میں شام  کو تاخیر سے گھر لوٹنے پر اہل خانہ کی ڈانٹ سے خفا ہو کر طالب علم نے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔

committed suicide
والدین کی ڈانٹ سے خفا طالب علم نے کی خودکشی

By

Published : Dec 3, 2019, 3:14 PM IST

اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ پٹّی کوتوالی علاقے آشاپور اٹھگواں گاوں میں شام کو تاخیر سے گھر لوٹنے پر اہل خانہ کی ڈانٹ سے خفا ہو کر طالب علم نے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔

ایس ایچ او نریندر سنگھ نے بتایا کہ آشاپور اٹھگواں گاوں کے گڈّو پانڈے کے بیٹے لوُکش پانڈے (15) کا پڑھائی میں کمزور تھا اور ادھر اودھر گھومتا رہتا تھا۔

اس کی ان حرکتوں سے اہل خانہ پریشان رہتے اور اس کو ڈانٹ پھٹکار لگاتے رہتے تھے۔

مزید پڑھیں : ریپ کے ملزمین کو سزا دلانے کے لیے خواتین کا مظاہرہ

ڈانٹ پھٹکار سے خفا ہو کر اس نے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی ۔

لاش پوسٹمارٹم کیلئے ضلع اسپتال بھیج دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details