ضلع گیا میں جاری بے روزگاری یاترا کے دوران اساتذہ نے حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو سے ملاقات کی ہے، اساتذہ کئی دنوں سے ہڑتال پر ہیں۔
'حکومت تعلیم کے تعلق سے سنجیدہ نہیں ہے' تیجسوی یادو سے ملاقات کر کے اساتذہ نے اپنے مسائل کو ان کے سامنے رکھا اور انہیں میمورنڈم بھی دیا جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ان کے مطالبات کی حمایت کریں اور ان کی آواز کو اسمبلی تک پہنچائیں۔
تیجسوی نے اساتذہ کو یقین دلایا کہ وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت تک اساتذہ کے مطالبات کو پہچانے اور ان کے حقوق کی لڑائی لڑیں گے۔
اس دوران تیجسوی یادو نے اساتذہ سے کہا کہ 'اسی طرح کے مسائل کو لے کر وہ ریاست کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔'
وہیں تیجسوی یادو سے اساتذہ کی ملاقات پر ان کی پارٹی کے رکن اسمبلی کمار سروجیت نے کہا کہ 'حکومت تعلیم کے تعلق سے سنجیدہ نہیں ہے۔'
انہوں نے کہا کہ حکومت اساتذہ کے مطالبات کو اسلئے پورا نہیں کررہی ہے کیونکہ حکومت کومعلوم ہے کہ ان اساتذہ سے پسماندہ طبقات کے بچے پڑھتے ہیں اور پسماندہ طبقات کے بچوں کی تعلیم کے تئیں حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیجسوی یادو سے اساتذہ کی ملاقات ہوئی ہے اور تیجسوی یادو اور انکی پارٹی اساتذہ کے ساتھ کھڑی ہے۔