ریاست بہار کے ضلع کیمور کے ایس پی دلنواز احمد نے سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'اگر کوئی بھی افراد چاہے وہ سرکاری ملازم ہو یا دہاڑی مزدور، قرنطینہ چھوڑ کر فرار ہوگا تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی ساتھ مکمل طور پر قانونی کاررواہی بھی کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ 'اس کی ساری ذمہ داری ضلع کے سبھی تھانہ کو دے دی گئی ہے۔ ایک ایک قرنطینہ مرکز کی جانچ کی ذمہ داری تھانہ صدر جا کر خود ہی کریں گے۔'