اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nitish Kumar Visit وزیراعلی نتیش کمار کے دورہ کے پیش نظر گیا میں سیکوریٹی کے سخت انتظامات - وزیراعلی نتیش کمار کا دورہ گیا

ضلع گیا کے دورہ پر وزیراعلی نتیش کمار آئیں گے یہاں وہ کمیونٹی سینٹر کی بنیاد رکھیں گے اور ساتھ ہی بی ٹی ایم سی کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے۔ Strict security arrangements in Gaya ahead of Chief Minister Nitish Kumar Visit

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2023, 6:48 PM IST

ضلع گیا کے دورہ پر وزیراعلی نتیش کمار آئیں گے یہاں وہ کمیونٹی سینٹر کی بنیاد رکھیں گے اور ساتھ ہی بی ٹی ایم سی کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعلی کی آمد کے موقع پر ضلع کے حفاظتی انتظامات کو مزید پختہ کردیا گیا ہے۔ بہار کے ضلع گیا میں کئی بڑے منصوبوں پر کام چل رہا ہے جس کے مکمل ہونے پر براہ راست اہل گیا کو فائدہ پہنچے گا۔ ان منصوبوں کے تحت ہونے والے کاموں اور انتظامی امور کے جائزہ کے ساتھ کچھ منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے لیے 8 ستمبر کو وزیر اعلی نتیش کمار گیا کے دورہ پر پہنچ رہے ہیں۔

نتیش کمار کے ساتھ کئی وزرا سمیت بہار کے چیف سکریٹری عامر سبحانی اور دیگر افسران شامل ہونگے ۔وزیراعلی کا گیا شہر میں کئی پروگرام ہے جس میں وشنو پتھ ، دیو گھاٹ ، کولرا ہسپتال ، بودھ گیا ٹیمپل منیجمنٹ ' بی ٹی ایم سی ' شامل ہے ۔گیا شہر میں ایک بڑے پروجیکٹ کے تحت کمیونٹی سینٹر کی سنگ بنیاد بھی وہ رکھیں گے ۔وزیراعلی نتیش کمار بذریعہ ہیلی کاپٹر گیا پہنچیں گے یہاں وہ منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد کے بعد افسران کے ساتھ جائزہ اجلاس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Chehlam in Gaya گیا میں چہلم کے موقع پر کربلا میں سخت ترین حفاظتی انتظامات ہوں گے

ڈسٹرک مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن نے بتایاکہ تیاری پوری کرلی گئی ہے ۔وزیراعلی نتیش کمار کی آمد پر ٹریفک نظام میں بھی تبدیلی کچھ گھنٹوں کے لیے کی گئی ہے ۔حفاظتی انتظامات بھی پختہ ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details