پٹنہ:نتیش کمار کی قیادت والی عظیم اتحاد کی حکومت میں اقلیتی وزارت ایک بار پھر سے زماں خان کو سونپی گئی ہے۔ زماں خان اس سے پہلے این ڈی اے حکومت میں بھی اقلیتی وزیر کے عہدے پر فائز تھے۔ ان کے بہتر کام کو دیکھتے ہوئے نتیش کمار نے ایک بار پھر سے ان پر بھروسہ کیا اور اقلیتی وزارت کا قلمدان دوبارہ ان کے سُپرد کیا۔ Bihar Politics
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کے دوران زماں خان نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہم لوگوں کے آئیڈیل اور سرپرست ہیں۔ ہمیشہ مجھے بہتر سے بہتر کام کرنے کے تئیں حوصلہ بخشتے ہیں۔ میں نے گزشتہ مدت میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے جو کام کئے وہ کم تھے اس کے لیے آگے اور بھی کام کرنا باقی ہیں جس کے لئے پوری طرح سے پرعزم ہوں اور منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ Hate Mongers Will Bot Be Spared