اردو

urdu

ETV Bharat / state

سولار لائٹ پروڈکٹ یونٹ لگانے کی سمت میں بھی کام کریں: نتیش کمار - مالی مینجمنٹ وغیرہ کے بارے میں جانکار دی

پریزنٹیشن کے بعد وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر پنچایت میں سولار اسٹریٹ لائٹ لگائے جانے کے سلسلہ میں سروے بہتر طریقہ سے کرلیں۔

نیتیش کمار
نیتیش کمار

By

Published : Sep 2, 2021, 10:35 PM IST

وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے سامنے امرت لال مینا نے پنچایت راج محکمہ کے ذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ’وزیر اعلیٰ رورل سولار اسٹریٹ لائٹ منصوبہ‘ سے متعلق پریزنٹیشن دیا۔

پنچایت راج محکمہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری امرت لال مینا نے پریزنٹیشن کے ذریعہ ’وزیر اعلیٰ رورل سولر اسٹریٹ لائٹ منصوبہ‘ سے متعلق تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے اس کے ہدف، اس کی تنصیب کے لیے مقامات کا انتخاب، رکھ رکھاﺅ، مالی مینجمنٹ وغیرہ کے بارے میں جانکار دی۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے 15ویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ انہوں نے اس کی رقم کے استعمال کے تعلق سے مجوزہ سرگرمیوں کی تفصیلی جانکاری دی۔

یہ بھی پڑھیں: بہار: ذات کی بنیاد پر مردم شماری چاہتے ہیں: وزیراعلیٰ نتیش کمار

پریزنٹیشن کے بعد وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر پنچایت میں سولار اسٹریٹ لائٹ لگائے جانے کے سلسلہ میں سروے بہتر طریقہ سے کرلیں۔ تمام مقامات کا انتخاب ایک ہی ساتھ کرلیں۔ سولار اسٹریٹ لائٹ کو لگائے جانے کے دوران جگہ کا انتخاب اس طریقہ سے ہو کہ کوئی اس منصوبہ سے محروم نہ رہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details