اردو

urdu

ETV Bharat / state

لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی آﺅٹ سورسنگ کمپنیوں پر ہوگی سخت کاروائی - undefined

بہار کے لیبر وسائل کے وزیر وجے کمار سنہا نے آﺅٹ سورسنگ کمپنیوں کو انتباہ کرتے ہوئے آج کہاکہ لیبر قوانین پر عمل آوری نہیں کرنے والی ایسی کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

Stern action to be initiated against outsourcing companies violating labour law
لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی آﺅٹ سورسنگ کمپنیوں پر ہوگی سخت کاروائی

By

Published : Feb 7, 2020, 11:59 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 2:27 PM IST

وجے کمار سنہا نے بھارتیہ جنتا پارٹی دفتر میں منعقد ’سہیوگ “ پروگرام کے دوران کہاکہ آﺅٹ سورسنگ سے جو لوگ روزگار کی تخلیق کر رہے ہیں وہ کامگاروں کو مختلف ویجزجیسے کرمچاری بیمہ، ای پی ایف اور لیبر قوانین پر مکمل عمل آوری کریں۔ انہوں نے کہاکہ اگر وہ ان قوانین پر عمل آوری نہیں کریںگے تو ان پر حکومت سخت کاروائی کرے گی۔

وزیر نے واضح کیا کہ کامگاروں کے تحفظ میں کوتاہی اور ان کا استحصال قطعی برداشت نہیں کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سمندر پار کامگاروںکیلئے محکمہ کے ذریعہ پٹنہ ، گیا ، مظفر پور میں ٹریننگ کا آغاز کیا گیا ہے جس میں اس ملک کی سماجی ، جغرافیائی انتظامی ماحول اور وہاں کے ضوابط سے باخبر کرایا جائے گا تاکہ ان کو استحصال یا قانونی پیچیدگیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

وجے کمار سنہا نے کہاکہ نوجوانوں کیلئے مرکز اور ریاستی حکومت نے مل کر شارٹ ٹرم کا نظم کیا ہے ۔ جس میں پوری طرح سے کامگار ، غریب ، متوسط طبقہ کے نوجوانوںکیلئے مفت ٹریننگ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ ٹریننگ کے بعد روزگار اور خود روزگار کیلئے اسٹار ٹ اپ منصوبہ اور مدرا یوجنا کے توسط سے چھوٹی صنعت کے ساتھ ۔ ساتھ زراعت اور روایتی طریقے سے منسلک روزگار کے نئے مواقع کی تخلیق کاکام کرے گاجو مفت حکومت مہیا کرر ہی ہے ۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 2:27 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details