اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریاستی وزیر کا کٹیہار میں کیمپ - ریاستی وزیر کا کٹیہار میں کیمپ

ضلع انچارج اور وزیر رام نارائن منڈل نے دعویٰ کیا کہ کٹیہار میں ضلع انتظامیہ سیلاب متاثرین کو امدادی سامان فراہم کررہی ہے۔

ریاستی وزیر کا کٹیہار میں کیمپ

By

Published : Oct 3, 2019, 11:55 AM IST


سیلاب کی صورتحال اور لوگوں کی حالت جاننے اور امدادی سامان فراہمی کے لیے آج ضلع انچارج اور وزیر رام نارائن منڈل نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں کو جلد ہی راحتی سامان فراہم کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

کٹیہار میں گنگا اور کوسی ندی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کی وجہ سے چھ بلاک متاثر ہیں، جس سے ضلع میں تقریبا 3،51،456 افراد متاثر ہیں۔ جن کی سہولیات کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے 164 کمیونٹی کچن اور 170 کشتیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

سیلاب متاثرین کی حالت جاننے کے لیے ضلع انچارج اور وزیر رام نارائن منڈل آج کٹہار پہنچے ۔

ریاستی وزیر کا کٹیہار میں کیمپ۔ویڈیو
اس دوران انہوں نے کرسیلا اور باری بلاکس کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور کمیونٹی کچن اور صحت کے کیمپ کا جائزہ لیا۔

وزیر نے ضلع کے تمام افسران کو سیلاب متاثرہ لوگوں کی امداد کرنے کا حکم دیا اور مقامی لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت دی۔

ریاستی وزیر کا کٹیہار میں کیمپ

اس دوران وزیر کے ہمراہ ضلعی انچارج پونم کماری، صدر ایس ڈی ایم نیرج کمار، کٹیہار کے رکن پارلیمان دلال چندر گوسوامی اور مقامی نمائندے موجود تھے۔

وزیر رام نارائن منڈل نے کہا کہ وہ حالات کو دیکھتے ہوئے کٹیہار میں 2 روزہ کیمپ کریں گے اور تمام متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے جائزہ لیں گے ۔ متاثرین کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرانے کی یقین دہانی کے بعد ہی وہ یہاں جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details