اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریاستی حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کریں: راشد احمد - صحافی سماج کا آئینہ ہوتا ہے

صحافی سماج کا آئینہ ہوتا ہے، کسی صحافی پر حملہ کرنا گویا جمہوریت پر حملہ کرنے جیسا ہے، اگر یہ محفوظ نہیں رہے گا تو جمہوریت بھی باقی نہیں رہے گی۔

ریاستی حکومت صحافیوں کی جان کو تحفظ فراہم کریں: راشد احمد
ریاستی حکومت صحافیوں کی جان کو تحفظ فراہم کریں: راشد احمد

By

Published : Nov 16, 2021, 2:48 PM IST

پٹنہ: حالیہ دنوں میں صحافیوں کے ساتھ کئی واقعات رونما ہوئے ہیں جو ایک صحت مند جمہوریت کے لیے مناسب نہیں ہے، صحافی پر حملہ ہونا گویا جمہوریت پر حملہ کرنا جیسا ہے، صحافی ایک سماج کا آئینہ ہوتا ہے، وہ وہی لکھتا اور دکھاتا ہے جو سماج میں ہوتا ہے، صحافی کا قلم صرف حق کے لیے اٹھتا ہے، وہ اپنے اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کرسکتا اور جو صحافت کے اصولوں سے سمجھوتہ کرتا ہے وہ حقیقی معنوں میں صحافی نہیں ہوتا۔

ویڈیو

گزشتہ دنوں بہار کے ضلع مدھوبنی کے بینی پٹی تھانہ علاقہ میں 25 سالہ نوجوان صحافی اویناش کے قتل نے ایک بار پھر سے سماج کو شرمسار کردیا ہے، اویناش جھا صحافی کے ساتھ ساتھ ایک آر ٹی آئی کارکن بھی تھا، گزشتہ دنوں اس کی لاش سڑک کے کنارے بوری میں بند پائی گئی جس کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول قائم ہوگیا ہے۔


اس ضمن میں بہار کے سینیئر صحافی و تجزیہ نگار راشد احمد نے اس پورے واقعہ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے حکومت اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس طرح کے جرائم پیشوں پر قانونی کارروائی کرے۔

مزید پڑھیں:

راشد احمد نے کہا کہ صحافت ہمیشہ سے ایک چیلنج رہا ہے، اس راستے میں کئی ایسے مواقع آتے ہیں جب صحافی کو بڑی سوجھ بوجھ کے ساتھ کام انجام دینے پڑتے ہیں، مگر گزشتہ چند سالوں میں صحافیوں پر جو حملے ہوئے ہیں یقیناً وہ قابل تشویش ہے، حکومت کو چاہیے کہ صحافیوں کے تحفظ کے لئے سخت اقدامات اٹھائیں تاکہ ایک صحافی غیر جانبدار ہوکر اپنے کام کو انجام دے سکے۔


راشد احمد نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کہ جب صحافیوں کے جان کے ساتھ کھیلا گیا ہے، ہم لوگوں کے وقت میں بھی مختلف دھمکیاں ملتی تھیں، ہم لوگوں نے اس کی پرواہ کئے بغیر آگے کام کرتے گئے، پہلے لوگوں میں صبر کا مادہ تھا اب مادہ ختم ہو گیا ہے، پہلے فوری طور پر اتنے سنگین نتائج برآمد نہیں ہوتے تھے، اب تو کچھ بھی کہنا مشکل ہے، باوجود اس کے صحافت جمہوریت کے چار اہم ستونوں میں سے ایک ہے، اگر یہ محفوظ نہیں رہے گا تو جمہوریت بھی باقی نہیں رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details