اردو

urdu

آج سے سونپور میلے کی شروعات

ریاست بہار میں لگنے والا دنیا کا مشہور ،سونپور میلہ، اتوار کے روز شروع ہوگا، بہار کے نائب وزیر اعلی سوشیل کمار مودی میلے کا افتتاح کریں گے،اس سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

By

Published : Nov 10, 2019, 10:24 AM IST

Published : Nov 10, 2019, 10:24 AM IST

آج سے سونپور میلے کی شروعات

میلے کے منیجر ٹن ٹن سنگھ نے بتایا کہ میلے کے مقام کو واٹر پروف بنایا گیا ہے اس کے ساتھ ہی تقریبی پنڈال میں تمام طرح کی سہولیات مہیا کرائی گئی ہے جبکہ نگرانی کے لیے تقریبا درجنوں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔

ایونٹ منیجر کے مطابق ، 32 روزہ جاری رہنے والے اس میلے میں ثقافتی پروگرام روزانہ منعقد ہوگا اس کے علاوہ میلے میں ملک مشہور گلوکار اور فنکار بھی شرکت کریں گے، اس سلسلہ میں سارن ضلع انتظامیہ میلے کو پرامن طور پر انجام دینے کے لئے پوری طرح سے مصروف ہے۔اس کے علاوہ محکمہ سیاحت کے اعلی عہدیدار وقتاً فوقتاً اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

آج سے سونپور میلے کی شروعات۔ویڈیو

میلے کی افتتاح کے ایک روز بعد سے ہی ریاست بھر سے لاکھوں عقیدت مندوں کی آمد شروع ہوجائے گی، دوسرے دن 12 نومبر کو، گنگا نہانے کے بعد عقیدت مند تفریح کے لیے میلے میں نکلیں گے، ایودھیا معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مد نظر انتظامیہ بھی چوکس رہے گی۔

مجموعی طور پر انتظامیہ کی جانب سے 32 دن تک جاری رہنے والے اس میلے میں ابھی سے کئی قسم کے جھولے ، سینکڑوں گھوڑے ، گائے ، بیل ، ہاتھی سمیت مینا بازار ، چھوٹے اور بڑے ہوٹل سجنے شروع ہو گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details