گزشتہ دنوں اتراکھنڈ کے چمولی میں گلیشیئر کے پگھلنے کے حادثہ سے ماحولیات کو لے کر حساس لوگوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے لہذا وہ ماحولیات کے تحفظ کے لئے اپنی آواز بلند کرنے لگے ہیں۔ اسی کے پیش نظر آج گنگا مکتی آندولن کے بینر تلے ایک روزہ دھرنا دیا گیا۔
حالانکہ اتنے حساس معاملہ پر آواز اٹھانے والوں کی تعداد انتہائی کم تھی اس بارے میں پوچھے جانے پر جے پی آندولن میں شامل رہے بزرگ سماجی کارکن شیام سرن جی کا ماننا تھا کہ میڈیا حکومت کے قبضہ میں ہے اور میڈیا سماج کی عکاسی نہیں کر رہی ہے یہی وجہ ہے لوگ حقیقت سے نا آشنا ہیں۔