اردو

urdu

ETV Bharat / state

SSP Gaya Harpreet Kaur ایس ایس پی نے زندہ نذرآتش کی گئی خاتون کے لواحقین کی مدد کی - ڈائن کے شبہ پرایک خاتون

گیا کی ایس ایس پی ہرپرہت کور نے زندہ جلاکر ہلاک کی گئی خاتون کے لواحقین کی مدد مدد کے لئے آگے آئی۔ متاثرہ خاندان کے لئے کھانے کے لئے اناج اور پہننے کے لئے کپڑے کے انتظامات کروائی SSP Gaya Harpreet Kaur

ایس ایس پی نے زندہ نذرآتش کی گئی خاتون کے لواحقین کی مدد کی
ایس ایس پی نے زندہ نذرآتش کی گئی خاتون کے لواحقین کی مدد کی

By

Published : Nov 14, 2022, 3:16 PM IST

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا کے میگرا تھانہ حلقہ میں گزشتہ 5 نومبر کے پنچما گاؤں میں ڈائن کے شبہ پرایک خاتون ' ہیمنتی دیوی ' کو زندہ جلاکر ہلاک کردیا گیا تھا۔ خاتون کی ہلاکت کے معاملے میں قانونی کارروائی تیزی سے جاری ہے۔SSP Gaya Harpreet Kaur Came Forward To Help King In Gaya

ایس ایس پی نے زندہ نذرآتش کی گئی خاتون کے لواحقین کی مدد کی

لیکن متاثرہ خاندان کو ان دنوں اناج سے لیکر پہننے تک کے کپڑے کو لیکر قلت کاسامنا کررہا ہے۔ مقتولہ کے شوہر اور اس کے بچوں کے پاس پہننے کے لئے گرم کپڑے بھی نہیں ہیں۔ کیونکہ گاوں کے لوگوں نے خاتون کو زندہ جلانے کے ساتھ ساتھ گھر کے سامان وغیرہ کو بھی نذرآتش کردیا تھا۔حالانکہ متوفیہ کے اہل خانہ سے ملنے کے لئے سیاست کی بڑی بڑی ہستیاں پہنچیں جس میں علاقے کے رکن اسمبلی و سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی ، وسابق اسپیکر ادئے نارائن چودھری سمیت کئی رہنما شامل ہیں تاہم کسی نے اہل خانہ کی مدد نہیں کی۔

ایس ایس پی گیا ہرپریت کور نے اپنے ماتحتوں سے متاثرہ خاندان کی مشکلات کے بارے میں معلومات لی اور ذاتی طور پر روزمرہ کی ضروریات کی کمی کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔

گیا کی ایس ایس پی ہرپریت کور نے متاثرہ خاندان کے لئے پورے مہینے کا خوردونوش کی اشیاء فراہم کیا، ساتھ ہی بڑے و چھوٹوں کے لئے پہننے سے لیکر اوڑھنے تک کے گرم کپڑے، ساڑیاں، پینٹ شرٹ وغیرہ شامل ہیں۔ یہی نہیں بچوں کا ٹفن باکس، اسنیکس، بسکٹ، اسکول بیگ، کتاب، کاپی، قلم پنسل، جوتا چپل شامل ہیں جو انہوں نے ذاتی رقم سے خرید کر بھیجا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Gaya Police تاجراور اس کے اہل خانہ کو قتل کی دھمکی دینے والے بد معاش گرفتار

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ جب میں تحقیقات کے لئے متاثرہ خاندان کے گاؤں گئی تو میں نے ان کا چہرہ اور گھر کی موجودہ حالت دیکھا تو مجھے لگا کہ انہیں فوری مدد کی ضرورت ہے۔

واضح ہوکہ ڈائن کے شبہ میں ہیمنتی دیوی کو گاوں کے ہجوم نے زندہ نذرآتش کر دیا تھا گزشتہ روز خود ایس ایس پی ہرپریت کور گاوں پہنچی تھیں انہوں نے بتایاکہ بڑی تیزی کے ساتھ کاروائی ہورہی ہے ۔69افراد اس معاملے میں نامزدملزم ہیں جس میں 14افراد کی گرفتاری ہوچکی ہے ۔ ان گرفتار افراد میں 9خواتین بھی شامل ہیں۔ دیگر لوگوں کی گرفتاری کے لئے تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔SSP Gaya Harpreet Kaur Came Forward To Help King In Gaya

ABOUT THE AUTHOR

...view details