اردو

urdu

ETV Bharat / state

SSB Personnel Died in Supaul: کرنٹ لگنے سے ایس ایس بی کے 3 جوان ہلاک، 9 زخمی - سوپول کی خبر

سوپول میں ایس ایس بی Sashastra Seema Bal کے تین جوان ہائی وولٹیج تار High Voltage Wire کی زد میں آنے سے ہلاک ہوگئے، جبکہ اس حادثے میں 9 جوان زخمی ہوئے ہیں۔

ہائی وولٹیج تار کی زد میں آنے سے 3 ایس ایس بی جوان ہلاک، 9 زخمی
ہائی وولٹیج تار کی زد میں آنے سے 3 ایس ایس بی جوان ہلاک، 9 زخمی

By

Published : Jan 14, 2022, 5:20 PM IST

بہار کے سوپول میں ایس ایس بی 45 ویں بٹالین کے تین سپاہی ہائی وولٹیج تار High Voltage Wire کی زد میں آنے سے ہلاک SSB Personnel Died in Supaulہو گئے ہیں۔ اس حادثے میں 9 جوان زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

تمام زخمیوں کا ویرپور سب ڈویژنل ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ اسے بہتر علاج کے لیے دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jharkhand People against Gaya Police: ریت کی غیرقانونی منتقلی، جھارکھنڈ کے لوگ گیا پولیس کے خلاف

معلومات کے مطابق ویرپور میں واقع ایس ایس بی Sashastra Seema Bal پینتالیسویں ویں بٹالین میں تمام فوجیوں کی ٹریننگ چل رہی تھی۔ اسی دوران ہائی وولٹیج تار کی زد میں آنے سے 3 فوجیو ں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی 9 فوجی بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ زخمیوں میں سے 4 جوانوں کو دربھنگہ میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details