بہار میں نتیش کمار کی زیر قیادت حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ریاستی کانگریس کے ایم ایل سی پریم چندر مشرا نے کہا کہ ریاست میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔
پریم چندر مشرا نے کہا کہ بہار میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ایک کل وقتی وزیر داخلہ ہونا چاہئے۔ فی الحال نتیش کمار نے ہوم پورٹ فولیو اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔
بدھ کے روز وزیر اعلیٰ نے ضلع دربھنگہ کی ایک دکان سے بندوق کی نوک پر کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹنے کے بعد سول پولیس انتظامیہ کے اعلی پولیس اہلکاروں اور عہدیداروں سے میراتھن میٹنگ کی تھی۔
مشرا نے کہا کہ ' وزیراعلیٰ اپنے نظام الاوقات میں مصروف ہیں اور اسی وجہ سے وہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے گھریلو معاملات کو وقت دینے سے قاصر ہیں۔ جرائم کے معاملات میں اضافہ نتیش حکومت کی ایک بڑی ناکامی ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس ناکام ہوچکی ہے۔'