ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

Haj Training Camp عازمین حج کی تربیت کے لئے خصوصی کیمپ کا اہتمام - ضلع گیا میں آج عازمین حج

گیا ضلع سمیت مگدھ کمشنری کے سبھی ضلعوں میں عازمین حج کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ گیا میں عازمین حج کو تربیت دینے کے لئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں ساڑھے تین سو سے زیادہ عازمین حج وعازمات حج شامل ہوکر علمائے کرام کےبیانات اور ٹرینروں کے ذریعے ضروری معلومات حاصل کیں۔

عازمین حج کی تربیت کے لئے خصوصی کیمپ کا اہتمام
عازمین حج کی تربیت کے لئے خصوصی کیمپ کا اہتمام
author img

By

Published : May 17, 2023, 6:47 PM IST

عازمین حج کی تربیت کے لئے خصوصی کیمپ کا اہتمام

گیا:ضلع گیا میں آج عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں علمائے کرام نے عازمین کو ارکان حج کے تعلق سے شرعی مسائل اور ارکان کی ادائیگی کے افضل طریقے کے حوالے سے جانکاری دی اس تربیتی کیمپ میں قاری غضنفرقاسمی مولانا تبارک حسین رضوی ، مولاناعمرنورانی نے خطاب کیا۔

مولانا نورانی نے کہاکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عبادت وریاضت میں اپنا وقت گزاریں اپنے گناہوں کی مغفرت کی کثرت سے دعائیں مانگیں حج ایک ایسی عبادت ہے جس میں صبر بڑی چیز ہے۔اس دوران سفر میں آپکو پریشانیوں کاسامنا ہوگا تو اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ پریشانیوں اور مشقتوں کو برداشت کرتے ہوئے آگے بڑھ جانا ہے۔

وہیں اس موقع پر ریاستی حج کمیٹی کے ٹرینر عبدالمحصی کریمی ، ڈاکٹر تنویر عثمانی ، یوسف رضوی وغیرہ نے احرام پہننے سے لیکر سفر کے دوران کن کن چیزوں کا خیال رکھنا ہے ان سب چیزوں کی پریکٹس کرائی جبکہ اس موقع پر سفر حج پرروانہ ہونے والے عازمین نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برسوں کی خواہش تھی کہ وہ اللہ کے مقدس گھر کعبة اللہ کا دیدار کریں اور مقامات مقدسہ کی زیارت کریں۔

یہ بھی پڑھیں:Special Lecture on Language ’زبان ہماری ثقافت کو زندہ رکھتی ہے‘

ان کا کہنا ہے کہ اس برس انکی قسمت میں یہ مقدس سفر نصیب ہورہاہے اللہ تعالیٰ ہم سب کے سفر کو آسان کرے عازمین حج نے کہاکہ وہ مقامات مقدسہ کی زیارت کے دوران ملک وریاست کی خوشحالی خیرسگالی ترقی اور امن کی دعا کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details