ریاست مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی روڑ اشٹیشن سے چھٹویں خصوصی ٹرین ریاست بہار کے مدھوبنی روانہ ہوئی ہے.
پیر شام تقریباً 5 بجکر 45 منٹ پر خصوصی شرمک ایکسپریس نامی ٹرین بھیونڈی اشٹیشن سے ریاست بہار کے مدھوبنی اشٹیشن کے لیے نان اسٹاپ 1450 مزدوروں کو لے کر روانہ ہوئی ہے۔ اس ٹرین کا ٹکٹ 760 روپے تھا مگر وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ سے موصول ہونے والے فنڈ سے ان سبھی تارکین وطن مزدور مسافروں کا کرایہ ادا کیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے سبھی مسافروں کو مفت ٹکٹ فراہم کیا ہے۔
واضح ہوکہ اس خصوصی سے سفر کرنے والے تارکین وطن مزدور علی الصباح میڈیکل سمیت دوسری خانہ پوری کے لیے ایس ٹی اسٹینڈ پر جمع تھے۔
بھیونڈی شہر کے چھ پولیس اشٹیشن کی حدود میں یومیہ اجرت کرنے والے بہار کے مزدوروں کا میڈیکل چیک اپ کر بھیونڈی ریلوے اشٹیشن بس سے پہنچایا گیا۔