میرٹھ:آج شام میں چندریان 03 کے چاند پر اترنے کے پورے امکانات ہیں۔ اسی کے تحت پورے ملک کے عوام چندریان 03 کے چاند پر اترنے کو اپنے اپنے مذہب کے مطابق دعائیں بھی کر رہی ہیں تاکہ مشن چندریان 03 کو کامیابی مل سکے۔ اسی کے تحت میرٹھ میں بھی مختلف مدارس، ملی اور سماجی لوگوں کی طرف سے چندریان 03 کی کامیابی کو لیکر دعائیں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:
میرٹھ میں آج مدرسہ جامعہ مدنیہ میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مشن چندریان 03 کی کامیابی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ ساتھ ہی ملک میں امن وسلامتی کے ساتھ سائنس کے میدان میں اور بہتر کارکردگی کو انجام دیے جانے کی بھی دعا کی گئی تاکہ بھارت عالمی سطح پر بھی ملک ہندوستان کی الگ پہچان کو قائم رکھا جاسکے۔ واضح رہے کہ آج ملک بھر میں تمام اسکول اور مدارس میں طلباء کو چندریان 03 کی لینڈنگ کو براہ راست دکھایا جائے گا۔
یوپی کے تمام مدارس میں بھی مشن چندریان 03 کو براہ راست دکھائے جانے کو لے کر خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ جس میں سرکاری اور غیر سرکاری مدرسوں میں بھی مشن چندریان کو طلباء کے درمیان براہ راست دکھانے کے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایسے میں آج ہر طرف چندریان 03 کی کامیابی کے لیے دعائے کرائی گئی۔