ریاست بہار کے بھاگلپور اسمبلی حلقہ سے واحد مسلم امیدوار سید علی شاہ سجاد نے کہا ہے کہ کانگریس ہو یا آر جے ڈی، وہ مسلمانوں کا ووٹ تو لینا چاہتی ہے اور مسلمانوں کے سہارے اقتدار میں آنا چاہتی ہے، لیکن نمائندگی دینے کی قطعی ضرورت محسوس نہیں کرتی، جسکی تازہ مثال بھاگلپور ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھاگلپور میں سات اسمبلی حلقے ہیں اور تقریباً 30 فیصد مسلمان ہیں اس کے باوجود کانگریس لاکھ کوشش کے باوجود مسلمانوں کو ٹکٹ نہیں دیتی، لہذا وہ کانگریس سے بغاوت کر دوسری پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔