ریاست بہار کے بھاگلپور میں معروف افسانہ نگار عزیز اللہ شیرانی Fiction Writer Azizullah Shirani نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ادرو کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
معروف افسانہ نگار اور درجنوں کتابوں کے مصنف عزیز اللہ شیرانی Author Azizullah Shirani کا کہنا ہے کہ اردو میں تخلیق کاروں Creator in Urdu کی تعداد میں روز اضافہ ہو رہا ہے لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ قارئین کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنے گھروں میں اردو کو فروغ Promotion of Urdu دیں اور قارئین میں اضافہ کی کوشش کریں۔