اردو

urdu

ETV Bharat / state

جگنیش میوانی سے خصوصی بات چیت - جگنیش میوانی

گجرات کے رکن اسمبلی و دلت رہنما جگنیش میوانی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

جگنیش میوانی
جگنیش میوانی

By

Published : Jan 16, 2020, 7:32 PM IST

جگنیش میوانی ریاست بہار کے ارریہ میں سی اے اے اور این آر سی خلاف احتجاج میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں، میوانی ارریہ کے آزاد اکیڈمی ہائی اسکول کے میدان میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف عوام سے مخاطب ہوں گے۔

جگنیش میوانی سے خصوصی بات چیت، ویڈیو

جگنیش میوانی نے کہا کہ اس ملک کے لیے سبھی مزاہب کے لوگوں نے قربانیاں پیش کی ہیں لیکن موجودہ حکومت صرف ایک طبقہ کو نشانہ بنا رہی ہے جس کی اجازت خود آئین نہیں دیتا۔

انہوں نے جے این میں نقاب پوش حملہ افراد کے ذریعے حملے کی مذمت کرتے ہوئے بھی مرکزی حکومت پر تنقید کی۔

جگنیش میوانی نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں لیکن عوام اب ان کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details