ریاست بہار کے ضلع گیا میں 18 مارچ کو خلوص اور عقیدت کے ساتھ " شب برأت" کی رات عبادت و ریاضت میں گزاری جائے گی اس کو لیکر مذہبی مقامات بالخصوص مساجد اور قبرستانوں میں خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ شہر گیا کی سبھی بڑی وجھوٹی قبرستانوں میں لائٹنگ اور پانی کا انتظام کیا جائے گا۔
شہر گیا کے بھٹ بیگہ قبرستان کے سکریٹری ضیاء احمد نے بتایا کہ بھٹ بیگہ قبرستان میں شب برأت کے موقع پر لوگوں کا ہجوم ہوتا ہے گزشتہ دو سالوں سے کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کی آمد پر روک تھی تاہم اس مرتبہ کافی مجمع ہوگا اسی کے پیش نظر انتظامات پختہ کیے جائیں گے تاکہ یہاں آکر اپنے مرحومین کی قبر پر فاتحہ خوانی کرنے والوں کو پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔