ریاست بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ دو لوگوں کی موت کے ساتھ اب یہاں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 113 ہوگئی ہے۔ جن اضلاع میں اب تک ایک بھی کورونا مثبت کیس نہیں ملے ہیں، وہاں بھی ہائی الرٹ ہے۔ تاکہ وائرس کو ضلع میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔ کشن گنج میں 127 لوگوں کی اب تک کورونا جانچ ہو چکی ہے۔ لیکن اب تک ایک بھی مثبت کیس نہیں ملا ہے۔
ایسے میں ضلع کے ایس پی کمار آشیش چاہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن پر سختی سے پیروی ہو۔ انہوں نے ایک اپیل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبھی لوگ گھروں میں رہیں، بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ سبزی اور راشن خریدنے میں بھی سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بیماری سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ یہ ہے کہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ یہ وباء جس تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اگر اسے گھر میں رہ کر نہیں روکا گیا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنے پڑ سکتے ہیں۔
ایس پی کمار آشش نے کورونا سیکیورٹی کے تعلق سے اور بھی کئی اہم جانکاریاں دیں۔
غور طلب ہے کہ بہار کے ڈی جی پی گپتیشور پانڈے کی سخت تنبیہ کے بعد سے ہی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کشن گنج پولس نے کئی سخت قدم اٹھائے ہیں جن میں 6 ماہ سے لے کر 2 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔
1۔ راشن کی دکان، میڈیکل اسٹور، سبزی و پھل کی دکانوں کے علاوہ کھلے پائے گئے دکانوں کے لائیسنس منسوخ کیے جائیں گے۔