اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: 50 روپے نہ دینے پر ماں کا قتل - بیٹے

ریاست بہار کے کیمور ضلع میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ چین پور تھانہ علاقہ کے تحت واقع فقیرآباد گاؤں میں گذشتہ رات ایک بیٹے نے مبینہ طور پر اپنی ماں کا قتل کردیا۔

کیمور: 50 روپے نہ دینے پر ماں کا قتل
کیمور: 50 روپے نہ دینے پر ماں کا قتل

By

Published : Aug 16, 2020, 8:51 PM IST

Updated : Aug 16, 2020, 9:00 PM IST

اطلاعات کے مطابق نعیم میاں جو نشہ کی لت میں مبتلا ہیں نے اپنی 50 سالہ ماں زعفرون بی بی کو قتل کردیا جبکہ ماں نے بیٹے کو 50 روپئے دینے سے منع کردیا تھا۔

زعفرون بی بی کے بڑے لڑکے امین میاں اور چھوٹے لڑکے گڈو میاں نے بتایا کہ ہفتہ کی رات جب گھر پر کوئی نہیں تھے تب نعیم میاں نے ماں سے نشہ کرنے کےلیے 50 روپئے مانگے اور ماں نے پیسے دینے سے انکار کردیا جس کے بعد تقریباً رات 9 بجے نعیم نے اپنی ماں کو لوہے کی سلاخوں سے پیٹنا شروع کردیا۔

بعدازاں گڈو میاں جب گھر پہنچے تو شدید زخمی ماں نے واقعہ کی اطلاع دی جس کے بعد ہسپتال منتقلی کے دوران ان کا انتقال ہوگیا۔

اس سلسلے میں چین پور پولیس تھانہ افسر سنتوش سنگھ نے بتایا کہ اتوار کی صبح انہیں فون پر اطلاع ملی کہ فقیر آباد کے رہائشی بنارسی میاں کی اہلیہ زعفرون بی بی کو اس کے بیٹے نے قتل کردیا جس کے بعد فوری طور پر ایس آئی رامارتن پنڈت اور اے ایس آئی ابو رحمن پولیس فورس کے ساتھ واقعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے بھبھوہ صدر ہسپتال منتقل کردیا۔

افراد خاندان کی شکایت کے بعد مقدمہ درج کرتے ہوئے معاملہ کی جانچ کا آغاز کردیا گیا اور ملزم کی گرفتاری کےلیے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے۔

نعیم شادی شدہ ہے اور اس کے دو بچے بھی ہیں۔ نشہ کی عادت کے چلتے اس نے اپنی اہلیہ کے تمام زیورات کو بیچ دیا جبکہ اس کی زدوکوبی سے تنگ آکر اہلیہ کچھ دن قبل ہی گھر چھوڑ کر چلی گئی۔

Last Updated : Aug 16, 2020, 9:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details