پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت کا نام لیے بغیر اس پر پورے ملک کی تاریخ بدلنے کا الزام لگایا اور خبردار کیا کہ کچھ لوگوں نے نئی ٹیکنالوجی پر قبضہ کر لیا ہے۔ پرانی چیزوں کو ختم کیا جارہا ہے، اس لیے وہ پورے ملک کی اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے میں مصروف ہیں۔ نتیش کمار نے گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر کی موجودگی میں 1857 میں پہلی ہندوستانی جنگ آزادی کے عظیم ہیرو بابو ویر کنور سنگھ کے گھڑ سوار مجسمے پر پھول چڑھانے کے بعد نامہ نگاروں سے خطاب کیا، اس موقع پر منعقدہ ایک سرکاری تقریب میں بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کے سوال پر کہا کہ وقت آنے پر سب بتا دیں گے۔ جب ہم سب سے ملیں گے تو آپ لوگوں کو سب کچھ بتا دیں گے۔ اب ایسا سوال کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ہم زیادہ سے زیادہ اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے میں مصروف ہیں۔ اپنے لیے کچھ نہیں چاہتے۔ ہماری کوئی ذاتی خواہش نہیں ہے۔ ہم پورے ملک کے لیے سوچ رہے ہیں۔
Nitish Kumar On History کچھ لوگ پورے ملک کی تاریخ بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں، نتیش
وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ کچھ لوگ پورے ملک کی تاریخ بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اتنی بڑی آزادی کی جنگ لڑی گئی، اس کا علم نئی نسل کو ہونا چاہیے لیکن کچھ لوگ سب کچھ بدلنا چاہتے ہیں۔ جب سب مل جل کر رہیں گے تو ملک محفوظ رہے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کچھ لوگ پورے ملک کی تاریخ بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اتنی بڑی آزادی کی جنگ لڑی گئی، اس کا علم نئی نسل کو ہونا چاہیے لیکن کچھ لوگ سب کچھ بدلنا چاہتے ہیں۔ جب سب مل جل کر رہیں گے تو ملک محفوظ رہے گا۔ وہ اس کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام کو آگاہ کیا کہ کچھ لوگوں نے نئی ٹیکنالوجی پر قبضہ کر لیا ہے، پرانی چیزوں کوختم کیا جارہا ہے۔ وہ ملک بھر کی اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے میں مصروف ہیں۔ بہت سے لوگوں سے بات چیت ہوئی ہے، اب ہم کچھ اور لوگوں سے بات کریں گے۔ سیاست کو مٹی میں ملانے کے سوال پر نتیش کمار نے کہا، 'جو لوگ ایسا کہہ رہے ہیں ان سے کہیں کہ مجھے مٹی میں ملا دیں۔ ہم اس طرح کبھی بات نہیں کرتے۔ جو ایسے الفاظ استعمال کرتا ہے تو سمجھ لیجیئےان میں عقل نہیں ہے۔ ایسے شخص جو دل میں آئے وہ بولے ۔ ہم سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی جی کی کتنی تعریف کرتے ہیں۔( یو این آئی)