امیر شریعت انتخاب میں دو امیدواروں میدان میں ہونے سے چند اراکین نے بائیکاٹ کر کے انتخاب گاہ سے باہر نکل گئے۔ امیر شریعت کے طور پر چار نام پیش کیے گئے تھے، جس میں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا انیس الرحمن قاسمی، مولانا فیصل رحمانی اور مولانا شمشاد رحمانی قاسمی کے نام شامل تھے۔
پٹنہ: چند اراکین نے کیا امیر شریعت انتخاب کا بائیکاٹ ان میں سے دو لوگوں کے نام واپس لیے جانے کے بعد مولانا انیس الرحمن قاسمی اور مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صرف دو نام رہ گئے ہیں۔
اسی درمیان انتخابی گاہ سے آٹھ سے دس لوگ انتخاب کا بائیکاٹ کر کے باہر نکل گئے۔ باہر نکلنے والے اراکین میں پروفیسر شاکر خلیق دربھنگہ، مولانا غلام اکبر قاسمی امام و خطیب فقیر بارہ مسجد، سلام الحق، مولانا ایوب نظامی قاسمی وغیرہ کے نام شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امیر شریعت انتخاب: رانچی سے پہنچے 90 سالہ عالم دین سے گفتگو
انتخاب کا بائیکاٹ کر باہر نکلے مولانا ایوب نظامی قاسمی نے کہا کہ 'ووٹنگ سے قبل اوصاف امیر پر جو بات ہونی چاہیے تھی اس کے بغیر ہی ووٹنگ شروع کر دی گئی جو دستور کے خلاف ہے۔ اس لیے ہم لوگوں نے انتخاب کا بائیکاٹ کر کیا۔'