اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nuh Violence حافظ سعد کی ہلاکت: حکومت کی جانب سے مدد نہ کرنا انتہائی افسوسناک - reactions on killing of imam in haryana

ریاست ہریانہ کے گروگرام میں فرقہ وارانہ فسادات کے دوران ایک مسجد میں حافظ سعد کا شرپسند عناصر کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کردیا گیا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 14, 2023, 7:05 AM IST

Nuh Violence

دربھگنہ: بھاکپا مالے اور انصاف منچ کی ایک ٹیم نے اتوار کے روز سیتامڑھی ضلع کے نان پور بلاک کے مانیاڈیہ گاؤں کے رہنے والے مقتول حافظ محمد سعد کے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔اس دوران اہل خانہ نے کہا کہ گروگرام کی مسجد میں امام حافظ محمد سعد کے بہیمانہ قتل نے پورے خاندان کو بے سہارا کر دیا۔

بھاکپا مالے اور انصاف منچ کی ٹیم میں سی پی آئی (ایم ایل) کے ریاستی کمیٹی کے رکن ابھیشیک کمار، انصاف منچ کے ریاستی نائب صدر اور بھاکپا مالے کے ریاستی کمیٹی کے رکن نیاز احمد، بھاکپا مالے سیتامڑھی کے ضلع سکریٹری نیاز احمد صدیقی، ایگزیکٹو ممبران میں محمد جمشید، رنجن پرساد سنگھ، سابق مکھیا للت کامت، شیام منڈل، رام رتن منڈ شامل تھے۔ بھاکپا مالے اور انصاف منچ کی ٹیم نے متوفی کے والد، بڑے بھائی، والدہ اور گاؤں والوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

متاثرہ کے اہل خانہ نے بھاکپا مالے اور انصاف منچ کی ٹیم کو بتایا کہ صرف محمد سعد اور اس کا بڑا بھائی ہی گھر کا خرچہ چلاتے تھے۔ اب ایک بھائی کے قتل کے بعد دوسرا بھائی بھی گھر واپس آگیا ہے، اب پورے خاندان کو روزی روٹی اور روزگار کے بحران کا سامنا ہے۔ دو بہنوں، ایک نابالغ بھائی کی شادی کا مسئلہ درپیش ہے، ابھی تک انتظامیہ کی طرف سے کوئی مدد نہیں ملی ہے۔

مزید پڑھیں: ہریانہ کے گروگرام میں مسجد کو آگ لگادی گئی، امام ہلاک

بھاکپا مالے اور انصاف منچ کے ریاستی نائب صدر نیاز احمد نے کہا کہ اتنے بڑے واقعے کے بعد بھی حکومت اور انتظامیہ کے ایک بھی اہلکار کا اہل خانہ سے نہ ملنا اور کسی قسم کی مدد نہ کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر متاثرہ خاندان کو مناسب سرکاری معاوضہ اور خاندان کے ایک فرد کو نوکری دے۔ بھاکپا مالے کے ضلع سکریٹری نیاز احمد صدیقی نے کہا کہ جلد ہی بھاکپا مالے اور انصاف منچ کی ٹیم متاثرہ خاندان کو معاوضہ دینے کے سلسلے میں ڈی ایم سے ملاقات کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details