اردو

urdu

ETV Bharat / state

Awareness Programme in Darbhanga دربھنگہ میں خون کے عطیات سے متعلق بیداری مہم - خون کے عطیات سے متعلق بیداری مہم

دربھنگہ ضلع میں اتیہر پنچایت بھون میں سوسائٹی فرسٹ ایجوکیشن اینڈ سوشل فاؤنڈیشن کی جانب سے خون عطیہ کرنے کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لیے ریلی اور سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ Awareness Programme in Darbhanga

خون کے عطیات سے متعلق بیداری مہم کا انعقاد
خون کے عطیات سے متعلق بیداری مہم کا انعقاد

By

Published : Dec 26, 2022, 12:20 PM IST

دربھنگہ:بہار کے ضلع دربھنگہ میں سوسائٹی فرسٹ ایجوکیشن اینڈ سوشل فاؤنڈیشن کی جانب سے لوگوں کے درمیان خون عطیہ کرنے کے مقصد سے بیداری ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر اس سلسلے میں سمینار کا بھی انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی دربھنگہ بلڈنگ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے انجینئر ایم کے ناظر نے تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خون کا عطیہ سب سے بڑا عطیہ ہے۔ اس کی بدولت ضرورت مندوں کی جان بچائی جا سکتی ہے۔ ہر انسان کو خون کا عطیہ کرنا چاہیے۔ تمام لوگ کسی نہ کسی صورت میں کسی کی مدد کر سکتے ہیں۔ Awareness Programme in Darbhanga

دربھنگہ میں خون کے عطیات سے متعلق بیداری مہم

انہوں نے کہا کہ ریلی اور سیمینار کا مقصد لوگوں کو اس سلسلے میں بیدار کرنا ہے۔ لوگوں اس کی اہمیت سے واقف کرانا ہے۔ بھارت میں صرف 10% لوگ خون کے عطیہ سے واقف ہیں۔ بیداری مہم کے ذریعہ ہی خون کا عطیہ کرنے والوں کی تعداد بڑھائی جا سکتی ہے۔ اس سے غریب اور ضرورت مندوں کی مدد کی جا سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خون عطیہ کرنے سے دل کا دورہ،بلدسوگر،موٹاپے ،جلد کے امراض وغرہ کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔اس کی مدد سے کئی بہماریوں سے نجات بھی پائی جا سکتی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں روزانہ 12000 افراد خون کی کمی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ اس موقعے پر سوسائٹی فرسٹ کے صدر نذیر الہدا اور ممبر پربھات کمار جھا کی قیادت میں خون کے عطیہ سے متعلق آگاہی ریلی بھی نکالی گئی جس میں خون کا عطیہ، زندگی بچاؤ، خون کا عطیہ، زندگی کا عطیہ کے نعرے لگائے گئے۔

مزید پڑھیں:Ex MLA Pappu Yadav پپو یادو نے بہار میں بی جے پی کے 90 فیصد رہنماوں کو شرابی قراردیا

اس موقعے پر مہمان خصوصی کے طور پر متھیلا یونیورسٹی کے پریس اینڈ میڈیا انچارج ڈاکٹر آر این چورسیا، دربھنگہ بلڈنگ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے انجینئر ایم کے ناظر نے موجود تھے، سوسائٹی فرسٹ کے صدر نذیر الہدا، ممبر پربھات کمار جھا، پورا کے استھانند یادو، وارڈ کاونسلر ساگر جھا و دیگر لوگ شامل تھے۔ اس کے علاوہ نتیش کمار مشرا، دیہاتی ریحان انصاری، دیپیش کمار رام، نتیش کمار جھا، ستیانارائن، جیکانت منڈل، ڈاکٹر لالن منڈل، سہراب کیفی آزاد، تبریز سمیت اتیہر پنچایت کے بہت سے معززین عالم، ثناء اللہ، گلاب، کمار منڈل، دیپیش کمار۔ ، اجے کمار جھا، راکیش کمار منڈل بھی موجود تھے۔Social Organisation Conducting Awareness Programme On Blood Donation In Darbhanga

ABOUT THE AUTHOR

...view details