اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nazre Alam Joins AIMIM دربھنگہ کے سماجی کارکن نظر عالم اپنے حامیوں کے ساتھ ایم آئی ایم میں شامل - ہار میں ایم آئی ایم

دربھنگہ کے سماجی کارکن نظر عالم آج اپنے درجنوں حامیوں کے ساتھ پٹنہ میں واقع آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر اخترالایمان کی رہائش گاہ پر ریاستی جنرل سکریٹری انجینئر آفتاب عالم و یوتھ صدر عادل حسن آزاد کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ Nazre Alam Joins AIMIM

دربھنگہ کے سماجی کارکن نظر عالم اپنے حامیوں کے ساتھ ایم آئی ایم میں شامل
دربھنگہ کے سماجی کارکن نظر عالم اپنے حامیوں کے ساتھ ایم آئی ایم میں شامل

By

Published : Nov 16, 2022, 11:43 AM IST

پٹنہ: بہار میں ایم آئی ایم ایک بار پھر زور و شور سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر چکی ہے۔ تمام اضلاع کا دورہ کر عوام سے پارٹی کو مضبوط بنانے اور پارٹی سے جڑنے کی مہم چلا رہی ہے. Social Activist Nazare Alam Joins AIMIM in Patna Bihar

دربھنگہ کے سماجی کارکن نظر عالم اپنے حامیوں کے ساتھ ایم آئی ایم میں شامل

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اختر الایمان نے کہا کہ سیکولر کہے جانے والی پارٹی کے لوگوں نے بہار میں ہماری قیادت کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی. اسی وجہ سے ہمارے چار اراکین اسمبلی کو پارٹی سے توڑ کر اپنے ساتھ لے گئے، ہم گرے ضرور ہیں مگر ہمت نہیں ہارے، ہم پھر اسی مضبوطی کے ساتھ میدان میں اترے ہیں،

انہوں نے کہاکہ لوگوں کی محبت اور دعائیں پہلے کے مقابلے زیادہ مل رہی ہے. ہم جس لڑائی میں کھڑے ہیں وہ بلاتفریق عوام کی لڑائی ہے، اس لئے انہیں بھی یقین ہے کہ ان کے حقوق کے لئے آواز ہماری پارٹی ہی اٹھاتی ہے. اس لئے ان کی حمایت بھی مل رہی ہے. نظر عالم کی پارٹی میں آنے سے متھلانچل خطہ میں ہم اور بھی مضبوطی کے ساتھ لوگوں کے درمیان جائیں گے اور ان کے مسائل حکومت وقت تک پہنچائیں گے.

یہ بھی پڑھیں:Urdu Translator Appointment Letter وزیراعلیٰ کے ہاتھوں کامیاب امیدواروں کے درمیان تقرری نامہ تقسیم

پارٹی میں شمولیت کے بعد نظر عالم نے کہا کہ ایم آئی ایم ہی واحد تنہا پارٹی ہیں جو بلاتفریق ہر مذہب و طبقہ کے لئے کھڑی ہے، بہار میں آئے دن ماب لنچنگ کے واقعات پیش آ رہے ہیں مگر خودساختہ سیکولر پارٹیوں کے لیڈران خاموش ہیں. مظفرپور کی مثال ابھی ہمارے سامنے ہیں.Social Activist Nazare Alam Joins AIMIM in Patna Bihar

ABOUT THE AUTHOR

...view details