بہار کے سپول ضلع میں ایس ایس بی کے جوانوں نے اتوار کی صبح کثیر مقدار میں نیپالی شراب کے ساتھ اسمگلرکو گرفتار کرلیا ہے ۔
ایس ایس بی 45 ویں بٹالین کے کمانڈنٹ ایچ کے گپتا نے یہاں بتایا 'اطلاع ملی تھی کہ سرحدی پلر نمبر 219/31 کے نزدیک نیپال کی جانب سے موٹر سائیکل سے شراب کی اسمگلنگ ہونے والی ہے۔ اسی بنیاد پر فوج کے جوانوں نے مذکورہ جگہ کے نزدیک گھیرا بندی کی۔ اس دوران دیکھا گیا کہ موٹر سائیکل سوار ایک شخص بھارت کی سرحد میں داخل ہورہاہے۔ جوانوں نے اس شخص کے پاس سے 270 بوتل نیپالی شراب برآمد کی ہے جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا'۔