بہار میں غیر قانونی ہتھیار کا کاروبار جاری ہے۔ کھگڑیا میں اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور مقامی پولیس نے مشترکہ طور پر گزشتہ روز سنسار پور ڈھالہ کے قریب نیشنل ہائی وے نمبر 31 پرگاڑیوں کی چیکنگ مہم چلائی ۔
کھگڑیا میں 1100 کارتوس سمیت اسمگلر گرفتار
پولیس نے بہار میں ضلع کھگڑیا کے مفصل تھانہ علاقہ سے ایک اسمگلر کو بڑی تعداد میں کارتوسوں کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
کھگڑیا میں 1100 کارتوس سمیت اسمگلر گرفتار
اس دوران موٹرسائیکل پر سوار نوجوان کو روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران نوجوان کے بیگ سے رائفل کے 1100 کارتوس برآمد ہوئے جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ گرفتار اسمگلر کی شناخت راہل کمار کے نام سے ہوئی ہے ، جو ضلع گیا کا رہائشی ہے۔ پولیس اس سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔