اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسکول میں اسمارٹ کلاسز کی شروعات - اسمارٹ کلاس

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں ریاستی سطح پر پہلا اسمارٹ اسکول شروع کیا گیا ہے۔

اسکول میں اسمارٹ کلاس کی شروعات

By

Published : Jul 18, 2019, 4:47 PM IST

پوری ریاست میں 30 اسکولوں میں حکومت نے اسمارٹ کلاس کی شروعات کروائی ہے۔

سنہ 2017 میں اسمارٹ کلاس کی تجویز بانکا ضلع کلکٹر کندن کمار ریاستی حکومت کے سامنے رکھی تھی، جسے منظور کرنے کے بعد زمینی سطح پر ان اسکولوں کے لیے کام شروع کردیا گیا۔

اسکول میں اسمارٹ کلاس کی شروعات

ریاست میں نہ صرف بانکا ضلع کو منظوری ملی بلکہ ریاست بھر میں 30 اسمارٹ کلاس کی بھی منظوری دی گئی۔

اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا خاص اور اہم مقصد کمزور طالب علموں کے تعلیمی معیار کو بلند کرنا ہے۔

جن 30 اضلاع میں اسمارٹ کلاسیس کی منظوری ملی ہے، ان میں دربھنگہ بھی شامل ہے۔ اس اسمارٹ اسکول کا نام ایم ایل اے اکیڈمی ہے جس کا آغاز یکم جولائی سے کیا گیا تھا۔

یہ اسکول مقامی لوگوں کے لیے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اس لیے مقامی افراد بڑے پیمانے پر اپنے بچوں کو اسمارٹ اسکول میں داخلہ کروارہے ہیں ۔

ایم ایل اے اکیڈمی کے پرنسپل ڈاکٹر وسو بھارتی یادو نے کہا کہ اس اسمارٹ کلاس سے بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں استادوں کو زیادہ محنت نہیں کرنی پرتی ہے اور کلاس میں بچوں کی حاضری بھی صد فیصد رہتی ہے۔

اسمارٹ کلاس کے استاد ڈاکٹر مہیش کمار نے بتایا کہ یہ کلاسز یہ ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔جہاں آڈیو ویڈیو کا استعمال کرکے بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے۔
اس کے تحت ایک گھنٹے میں 70 طلبأ کو تین مضامین پڑھائے جا رہے ہیں، تمام مضامین کے علاحدہ علاحدہ امتحانات بھی لیے جاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details