سخت حفاظتی انتظامات کے تحت آخری مرحلے کا انتخاب عمل میں آئے گا ریاستی الیکشن کمیشن نے اس کے لیے نیم فوجی دستوں کے علاوہ ضلعی پولیس اہلکار اور بہار ملٹری پولیس کی 12 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں حفاظتی نقطہ نظر کے تحت پٹنہ ایئرپورٹ پر ایئر فورس کا ایک ہیلی کاپٹر اور ایک ایئر ایمبولینس بھی تعینات رہے گا۔
کمیشن نے بھی آخری مرحلے انتخاب کے تحت بہار میں 8 سیٹوں پر ہونے والے انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں آج ان تمام پارلیمانی حلقوں میں انتخابی ملازمین پہنچ گئے ہیں۔
کمیشن نے اطلاع دی ہے کہ بہار میں آج پارلیمانی حلقوں کے لیے 15 ہزار 811 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں جس میں نالندہ میں 2248 ،پٹنہ صاحب میں 2007 ،پاٹلی پوترا میں 2050،آرا میں 2116 ،مکسر میں 1856 ،سہسرام میں 1927 ،کرا کاٹ میں 1869 ،جہان آباد میں 1692 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔