اردو

urdu

By

Published : May 10, 2020, 10:15 PM IST

ETV Bharat / state

بہار میں کورونا سے چھٹے مریض کی موت

پٹنہ میں آج ریاست کے چھٹے کورونا متاثر مریض کی موت ہوگئی۔ محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے بتایا کہ پٹنہ کے بیلچھی بلاک کے باشندہ ساٹھ سالہ بزرگ دہلی سے آئے تھے اور اسکریننگ میں کورونا پازیٹیو کی علامت نظرآنے کے بعد انہیں بلاک کے قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا۔

بہار میں کورونا سے چھٹے مریض کی موت
بہار میں کورونا سے چھٹے مریض کی موت

پٹنہ: بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں آج ریاست کے چھٹے کورونا متاثر مریض کی موت ہوگئی۔ محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے یہاں بتایا کہ پٹنہ کے بیلچھی بلاک کے باشندہ ساٹھ سالہ بزرگ دہلی سے آئے تھے اور اسکریننگ میں کورونا پازیٹیو کی علامت نظرآنے کے بعد انہیں بلاک کے قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا

اس دوران طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد انہیں 08 مئی کو پٹنہ میڈیکل کالج کالج اسپتال ( پی ایم سی ایچ ) میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں علاج کے دوران مریض کی موت ہو گئی ۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ پھیپھڑے کے سنگین مرض میں مبتلا تھے۔ اس طرح بہار میں اب تک انفیکشن کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہوگئی ہے۔

اس سے قبل 07 مئی 2020 کو رہتاس ضلع کے سہسرام میں 70 سالہ بزرگ کے کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی تھی اور اسی دن ان کی موت بھی ہوگئی ۔

وہیں 02 مئی کو سیتامڑھی باشندہ 45 سالہ ایک کورونا مریض کی پٹنہ کے نالندہ میڈیکل کالج اسپتال ( این ایم سی ایچ ) میں علاج کے دوران موت ہوگئی تھی ۔ وہ طویل عرصے سے کینسر کا مریض تھا۔ مریض 28 اپریل کو ممبئی کے ٹاٹا میموریل اسپتال سے سیتامڑھی پہنچا تھا ۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے 30 اپریل کو این ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا تھا ۔ سیمپل جانچ کے دوران اسے کورونا متاثر بھی پایا گیا تھا۔ علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔

وہیں یکم مئی کو مشرقی چمپارن کے بنجریا باشندہ 54 سالہ ایک کورونا مریض کی این ایم سی ایچ میں علاج کے دوران موت ہوگئی تھی ۔ وہ گذشتہ ایک سال سے منہ اور گلے کے کینسر کے مرض میں مبتلا تھا ۔ مریض 20 اپریل کو ٹی ایم ایچ ممبئی سے بنجریا لوٹا تھا۔ اس کے بعد 27 پریل کو انہیں این ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا تھا۔ علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ حالانکہ سیمپل جانچ رپورٹ میں اسے کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا تھا۔

بہار میں پہلے متاثر مریض مونگیر ضلع کے چورمبا باشندہ سیف علی (38 سال) کی 21 مارچ کو پٹنہ کے آل انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنس ( ایمس ) میں موت ہوگئی تھی ۔ وہ خلیجی ملک قطر سے آیا تھا اور کڈنی کے مرض میں مبتلا تھا ۔ اس طرح بہار میں کورونا انفیکشن سے مرنے والے افراد پہلے سے کسی نہ کسی سنگین مرض میں بھی مبتلا تھے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details