ریاست بہار کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے تقریبا 16 افراد کی موت ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور کارروائی شروع کردی ہے۔
بہار: آسمانی بجلی کی زد میں آنے کی وجہ سے 16 افراد ہلاک اطلاعات کے مطابق 'گیا میں آسمانی بجلی کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہے، جبکہ پورنیا میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی موت آسمانی بجلی کی زد میں آنے کی وجہ سے ہو گئی ہے۔'
بہار: آسمانی بجلی کی زد میں آنے کی وجہ سے 16 افراد ہلاک ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے تمام اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔
بہار کے مختلف اضلاع میں ہلاکت
گیا میں چار افراد
پٹنہ میں ایک افراد
پورنیا میں تین افراد
سہرسہ میں ایک افراد
بیگوسرائے میں دو افراد
مشرقی چمپارن میں ایک افراد
مادھے پورہ میں ایک افراد
دربھنگہ میں ایک افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
اتوار کے روز مجموعی طور پر 16 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: دربھنگہ میں کثیر مقدار میں شراب برآمد
بتایا جا رہا ہے کہ روہتاس کے ساسارام میں 52 سالہ کسان جانکی پاسوان کی موت بھی آسمانی بجلی کی زد میں آنے کی وجہ سے ہوگئی ہے۔ واقعہ ساسارام کے سریاو گاؤں کا ہے۔
وہیں پورنیہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت آسمانی بجلی کی زد میں آنے کی وجہ سے ہو گئی ہے۔
فی الحال پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔