اردو

urdu

By

Published : Apr 5, 2021, 11:58 PM IST

ETV Bharat / state

نوادہ میں زہریلی شراب سے 16 افراد کی موت،10 ایف آئی آر درج

پولیس سپرنٹنڈنٹ سائیلی دھورت سائیلی نے بتایاکہ اس واقعے میں شامل لوگوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم چھاپے ماری کر رہی ہے ۔ انہوں نےکہاکہ اس سلسلے میں نگر تھانہ صدر، ایکسائز سب انسپکٹر اور چوکیدار کو معطل کر دیا گیاہے ۔ اس میں اور بھی قصور وار افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

نوادہ میں زہریلی شراب سے 16 افراد کی موت،10 ایف آئی آر درج
نوادہ میں زہریلی شراب سے 16 افراد کی موت،10 ایف آئی آر درج

ریاست بہارکےنوادہ میں زہریلی شراب سے 16 افراد کی ہوئی موت کے معاملے میں پیرکےروز 10 ایف آئی آر درج کی گئی۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ سائیلی دھورت نے ضلع مجسٹریٹ یشپال مینا کی موجودگی میں پیر کو پریس کانفرنس میں کہاکہ تحقیقات میں 16 لوگوں کی موت کی وجہ شراب کو پایا گیا ہے۔

اس معاملے میں ملوث ملزمین کو نشان زد کرلیا گیاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ چار لوگوں کی گرفتاری کی گئی ہے ، جنہیں حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

سائیلی نے بتایاکہ اس واقعے میں شامل لوگوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم چھاپے ماری کر رہی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ اس سلسلے میں نگر تھانہ صدر، ایکسائز سب انسپکٹر اور چوکیدار کو معطل کر دیا گیاہے ۔ اس میں اور بھی قصور وار افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ 31 مارچ کے واقعے کے بعد سے اب تک 200 مقامات پر چھاپے ماری کی گئی ہے اور 23 معاملے درج کئے گئے ہیں۔ اس کاروائی میں 1175 لیٹر شراب اور 130 افراد کی گرفتاری ہوئی ہے ۔ 99 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details