اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی سے بذریعہ رکشہ سولہ مزدور بہار پہنچے

کورونا وائرس کے مکمل خاتمہ کے لئے جہاں پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے اور عوام حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل پیرا ہیں وہیں اب بھی بہار کے کئی مزدور بیرون ریاست میں پھنسے ہوئے ہیں اور اپنے اپنے گھر کی طرف کوچ کر رہے ہیں۔

دہلی سے بذریعہ رکشہ سولہ مزدور بہار پہنچے
دہلی سے بذریعہ رکشہ سولہ مزدور بہار پہنچے

By

Published : Apr 12, 2020, 6:30 PM IST

حالانکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں پر مکمل پابندی ہے مگر بیرون ریاستوں میں جو یومیہ مزدور کام کرتے تھے سب سے زیادہ پریشانی ان ہی مزدوروں کو درپیش ہے کیونکہ کام بند ہونے کی وجہ سے ٹھیکیداروں نے ہاتھ کھڑے کر لیے ہیں۔

ایسا ہی ایک معاملہ ارریہ میں پیش آیا جہاں سات رکشوں پر مشتمل سولہ افراد دہلی سے رکشا چلاتے ہوئے ارریہ پہنچے، یہ لوگ دہلی میں بھی رکشا چلانے کا کام کرتے ہیں لیکن لاک ڈاؤن کے سبب ان کے سامنے روزی روٹی کا مسئلہ کھڑا ہو گیا۔

دہلی سے بہار آنے کوئی صورت نظر نہیں آئی تو انھوں نے اپنے اپنے رکشا سے بہار جانے کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت آج یہ لوگ بہار کے ضلع ارریہ پہنچے جبکہ ان مزدوروں کو کٹیہار تک سفر طے کرنا ہے۔

مزدوروں نے بتایا کہ جب انھیں دہلی میں پریشانی ہونے لگی تب ہم ان لوگوں نے رکشا سے ہی گھر کا سفر طے کرنے کا فیصلہ کیا لیکن یہ ایک مشکل بھرا سفر تھا۔

دہلی سے بذریعہ رکشہ سولہ مزدور بہار پہنچے

رکشا چلانے والے محمد رضوان نے بتایا کہ 'ہم لوگ اتر پردیش ہوتے ہوئے بہار پہنچے، یوپی میں یوگی حکومت کی طرف سے جگہ جگہ کھانے پینے کا نظم تھا، کہیں کوئی پریشانی نہیں ہوئی، یوپی پولس پہلے جانچ کرتے پھر کھانا دیتے تھے مگر جیسے ہی بہار میں داخل ہوئے کھانا تو دور لوگوں نے پانی کے لیے بھی نہیں پوچھا حتی کہ دوکاندار سامان تک نہیں دیتے۔

لاک ڈاؤن نے ان مزدوروں کے حوصلے کو نہیں توڑ سکا اس لیے 1322 کیلو میٹر کا سفر طے کر کے یہ لوگ دس دنوں میں بہار پہنچ گئے، اب کچھ اور کلو میٹر پار کرنے کے بعد یہ مزدور اپنے اہل خانہ سے مل پائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details