اردو

urdu

ETV Bharat / state

تھانہ انچارج سمیت چھ پولیس افسران معطل

ریاست بہار میں بھاگلپور کے انچارج پولیس انسپکٹر جنرل منو مہاراج نے فرائض میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں ضلع کے برابری تھانہ صدر اور دیگر پانچ پولیس افسران کو معطل کر دیا ہے۔

تھانہ صدر سمیت چھ پولیس افسران معطل

By

Published : Sep 6, 2019, 9:41 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 4:57 PM IST

سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مونگیرکے زخمی مونو کمار کے بھاگلپور میڈیکل کالج اسپتال میں علاج کے دوران ہوئی موت اور اس کے بعد لاش کے ڈسپوزل معاملے میں برابری تھانہ صدر سنیل کمار جھا اور پانچ پولیس افسران شیلیش کمار سنگھ، سریندر شرما، پوریندریادو ، سریندر پرساد اور لال بہادر سنگھ نے لاپرواہی برتی تھی۔

ذرائع نے بتایاکہ متوفی کی لاش کے پوسٹ مارٹم اور دیگر تمام کاروائی کیلئے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے تحریری اطلاع دیئے جانے کے باوجود ان پولیس افسران نے کوئی دھیان نہیں دیا اور اس وجہ سے انتظامیہ کو بالآخر لاش ڈسپوزل کرنی پڑی تھی۔

اس معاملے کے انچارج پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل منو مہاراج کے نوٹس میں آنے کے بعد ان کے ذریعہ قصور وار پولیس افسران کے خلاف کل دیر رات معطلی کی کاروائی کی گئی۔ مہاراج نے براری تھانہ صدر کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کی بھی سفارش کی ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 4:57 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details