اردو

urdu

ETV Bharat / state

Murder in Gaya گیا میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد پر حملہ، دو ہلاک - گیا میں دوہرا قتل

گیا میں ایک ہی خاندان کے دو افراد کے قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں چار اور لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں پٹنہ ریفر کر دیا گیا ہے۔ Double Murder in Gaya

گیا میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد پر حملہ، دو ہلاک
گیا میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد پر حملہ، دو ہلاک

By

Published : Sep 13, 2022, 10:14 AM IST

گیا:ریاست بہار میں گیا شہر کے رام پور تھانہ علاقے میں منگل کی صبح ایک شخص نے اپنے سسرال کے چھ لوگوں پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کر دیا، جس میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ رام پور کے ایس ایچ او روی کمار نے یہاں بتایا کہ ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ کے مان پور پوکھرا محلہ کا رہنے والا پربھو مانجھی کئی مہینوں سے اپنے سسرال بھوئی ٹولی میں رہ رہا تھا۔ پربھو مانجھی نے آج صبح سسرال کے چھ لوگوں پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کر دیا۔ Six members of same family attacked in Gaya

اس واقعے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ چار زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں 40 سالہ کانتی دیوی اور 8 سالہ چنٹو کمار شامل ہیں۔ زخمیوں کو انوگرہ نارائن اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد دو لوگوں کو پٹنہ ریفر کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Jhansi Murder Case جھانسی پولیس نے قتل کیس کا انکشاف کیا، ملزمان گرفتار

ایس ایچ او روی کمار نے کہا کہ اس معاملے میں ملزم پربھو مانجھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، اس واقعے کی فوری طور پر وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details