لوٹ کے واقعات کو ان دنوں تسلسُل سے انجام دیا جا رہا ہے، اس ہفتے رونما ہونے والا یہ تیسرا واقعہ ہے جب چوروں نے موٹر سائیکل کی ڈکی سے لوگوں کی بھیڑ میں روپے نکال لیے۔
تازہ معاملہ شہر کے وکاس مارکیٹ کا ہے، جوکی ہاٹ کے مٹیاری گاؤں وارڈ نمبر پانچ کے باشندے محمد توفیق نے شہر کے پنجاب نیشنل بینک سے 6 لاکھ 90 ہزار روپے نکال کر موٹر سائیکل کے ڈکی میں رکھا اور کسی کام سے وکاس مارکیٹ آئے اور گاڑی مارکیٹ میں گھڑی کی دوکان کے پاس لگایا، اسی درمیان پہلے سے تاک میں بیٹھا چور محض پانچ منٹ کے اندر ہی ڈکی سے روپے نکال کر فرار ہو گیا، توفیق جب سامان لے کر واپس آیے تو ڈکی کا تالا کھلا ہوا تھا اور روپے غائب تھے، محمد توفیق اسپائس منی سی ایس پی میں ملازم ہیں۔