اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anwar Ali Khan murder case ایل جے پی رہنما انور علی خان قتل معاملے میں چھ بدمعاش گرفتار

گیا کے ایل جے پی رہنما انور علی خان قتل معاملہ میں پولیس نے 6 بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں چار کی گرفتاری ممبئی سے جبکہ ایک کی دہلی اور ایک کی گیا سے ہوئی ہے، اس حوالے سے ایس ایس پی نے کہا کہ ابھی بھی کچھ اور بدمعاشوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایل جے پی رہنما انور علی خان قتل معاملے میں چھ بدمعاش گرفتار
ایل جے پی رہنما انور علی خان قتل معاملے میں چھ بدمعاش گرفتار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2023, 5:36 PM IST

ایل جے پی رہنما انور علی خان قتل معاملے میں چھ بدمعاش گرفتار

گیا:ایل جے پی رہنماانور علی خان قتل معاملہ میں گیا پولیس نے چھ بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں اہم ملزم فوٹو خان اور اُس کے شوٹر ساتھی کو پولیس نے بمبئی سے گرفتار کیا ہے جب کہ اُن کے نشاندھی پر ان کے ایک ساتھی کی دہلی سے گرفتاری ہوئی ہے جب کہ بقیہ کی گرفتاری گیا سے ہوئی ہے ، پولیس نے انور خان قتل معاملہ میں چھ بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے، فوٹو خان ایک پیشہ ور مجرم ہے اور اس پر درجنوں سنگین معاملہ کو لیکر مقدمہ درج ہے،انور خان قتل کے بعد فوٹو خان نے شیر گھاٹی علاقے میں کئی لوگوں کو فون کر دھمکی بھی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

Anwar Ali Khan Murder Case ایل جے پی رہنما انور علی خان کے قتل معاملے میں مقدمہ درج

سوموار کو ایس ایس پی آشیش بھارتی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرکے اس پورے معاملہ کی جانکاری دی ہے ،اُنہوں نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ انور خان کا قتل زمین تنازعہ کو لیکر ہوا ہے. کچھ اور لوگ اس میں شامل ہیں جنکی گرفتاری کے لیے کوشش ہورہی ہے جب کہ اہل خانہ کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمہ کے نامزد ملزموں کے تعلق سے ایس ایس پی نے کہا ابھی انور خان قتل معاملہ کی تحقیقات جاری ہے اور جو بھی معاملہ ہوگا وہ منظر عام پر لایا جائے گا۔

کیا ہے معاملہ
انور علی خان کا قتل زمین کے تنازعہ کی وجہ سے ہوا ہے، حالانکہ جن کی ابھی تک گرفتاری ہوئی ہے ان میں نامزد ملزم اہل خانہ کی جانب سے نہیں بنایا گیا تھا، ایس ایس پی نے کہکہ جیسے جیسے تحقیقات میں رپورٹ سامنے آئی ہے اس کے تحت کاروائی جاری ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details