اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیوان: پورے ضلع کو انشو پر فخر ہے - انشو فنلینڈ میں سائنسدان ہیں

ضلع سیوان کے سرکاری اسکول سے تعلیم حاصل کرنے والی انشو فن لینڈ میں سائنسدان ہیں۔ انہوں نے ریڈیو سپیکٹرو پولی میٹر نام کا آلہ ایجاد کیا ہے، جو سورج کے راز کو جاننے کے ساتھ ساتھ زمین کے درجہ حرارت اور موسم کے بارے میں پیش گوئیاں کرنے میں مدد کرتا ہے۔

Siwan: The whole district is proud of Anshu
سیوان: پورے ضلع کو انشو پر فخر ہے

By

Published : Mar 18, 2020, 12:43 PM IST

یہ تحقیق سورج سے آنے والی مقناطیسی لہروں کے مطالعہ پر مبنی ہے۔ انشو نے بتایا کہ یہ آلہ سورج کی حرکات اور زمین پر اس کے اثرات کو جاننے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ اس آلہ کے ذریعہ ، یہ پتہ چلا ہے کہ اب تک سورج پر 50 سے زیادہ دھماکے ہوچکے ہیں۔

سیوان: پورے ضلع کو انشو پر فخر ہے

ریاست بہار کے ضلع سیوان کے آندر بلاک کے چندولی گاؤں کی باشندہ انشو کی ابتدائی تعلیم آریہ کنیا ودیالیہ سے ہوئی ہے۔ اس کے بعد کی تعلیم انہوں نے جواہر نوودیہ ودیالیہ سے کی اور وہاں ٹاپر رہیں۔ اس کے بعد انشو نے راجستھان کالج آف انجینئرنگ فار وومین سے بی ٹیک کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد بنگلورو میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فیزکس سے انٹی گریٹیڈ پی ایچ ڈی مکمل کی۔

انشو کے والد چندرما سنگھ خود ایک پروفیسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشو شروع سے ہی کافی محنتی اور ہونہار تھی۔ انشو کی اس کامیابی پر خاندان کے تمام لوگ کافی خوش ہیں۔ انشو کی والدہ بھی استانی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details