اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bihar Ram Navami Violence نالندہ اور ساسارام میں تشدد کے بعد حالات پُرامن - برہمن ٹولی میں پھر پتھراؤ

بہار کے دو اضلاع نالندہ اور ساسارام میں رام نومی کے دوران ہوئے تشدد میں کئی گاڑیوں، دکانوں اور مکانوں کو نذر آتش کردیا گیا۔ فی الحال دونوں اضلاع میں حالات قابو میں ہیں لیکن دونوں جگہوں پر دفعہ 144 اب بھی نافذ ہے اور انٹرنیٹ خدمات بھی بحال نہیں کی گئی ہے۔

18139382
18139382

By

Published : Apr 1, 2023, 10:03 AM IST

نالندہ/ساسارام:ریاست بہار کے ساسارام ​​اور نالندہ اضلاع میں تشدد کے بعد اب حالات قابو میں ہیں۔ تمام سینئر پولیس افسران صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ دونوں اضلاع کو پولیس چھاؤنیوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ دونوں جگہوں پر دفعہ 144 نافذ ہے۔ اس تشدد میں زخمی ہونے والے کچھ افراد پٹنہ میں زیر علاج ہیں، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ درحقیقت، رام نومی کے موقع پر دونوں اضلاع میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپ کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے تھے۔

پولس نے دیر رات نالندہ میں فلیگ مارچ نکال کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آئی جی راکیش راٹھی اور کمشنر کمار روی، ڈی ایم ششانک شوبھنکر اور ایس پی اشوک مشرا موجود تھے۔ دیر رات میٹنگ بھی ہوئی۔ فسادات پر قابو پانے والی گاڑی، وجرا گاڑی سمیت درجنوں گاڑیاں موقع پر موجود ہیں۔ پورا علاقہ چھاؤنی میں تبدیل ہو چکا ہے۔ انٹرنیٹ سروس ابھی تک بحال نہیں ہوئی ہے۔ نالندہ کے ڈی ایم ششانک سبھنکر نے کہا کہ 'ڈرون کیمروں اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلومات جمع کی جا رہی ہیں، اس کی بنیاد پر لوگوں کو نشان زد کر کے کارروائی کی جائے گی، اس واقعے میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا، شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ عوام افواہوں پر توجہ نہ دیں'۔

اس تشدد میں زخمی ہونے والے افراد کا پاواپوری اور پٹنہ میں علاج کیا جا رہا ہے۔ پانچ افراد کو گولیاں لگی ہیں جن میں تین کی حالت تشویشناک ہے۔ بتا دیں کہ نالندہ میں جمعہ کو رام نومی کے جلوس کے دوران دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا تھا۔ جس میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ اس دوران شرپسندوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی اور فائرنگ بھی کی۔ درجنوں موٹر سائیکلیں، 5 بسیں جلادی گئیں۔ ہوٹلوں اور درجنوں دکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ فی الحال پولیس موقع پر موجود ہے۔

وہیں ساسارام ​​کے برہمن ٹولی میں پھر پتھراؤ شروع ہوگیا۔ ڈی ایم، ایس پی موقع پر موجود ہیں۔ حالات بدستور کشیدہ ہیں، دفعہ 144 نافذ ہے۔ بتا دیں کہ نالندہ سے پہلے ساسارام ​​میں بھی پرتشدد واقعہ ہوا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ رام نومی کے جلوس کے دوران ہنگامہ ہوگیا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران شرپسندوں نے کئی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی اور دو گھروں کو آگ لگا دی۔ وہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی 2 اپریل کو ساسارام ​​کا دورہ کرنے والے ہیں۔ ایسے میں لیڈروں کی بیان بازی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بی جے پی اس سلسلے میں حکمراں جماعت کو کٹہرے میں کھڑا کر رہی ہے، جب کہ آر جے ڈی جوابی کارروائی کرتے ہوئے بی جے پی کو ہی نشانہ بنارہی ہے۔ شاہ آباد زون کے ڈی آئی جی نوین چندر جھا نے کہا کہ صورتحال اب قابو میں ہے۔ ایس پی، ڈی ایم سمیت ضلع کے تمام عہدیدار یہاں موجود ہیں۔ کسی کو گولی نہیں ماری گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Violence in Nalanda ساسارام ​​کے بعد اب نالندہ میں رام نومی جلوس کے دوران تشدد، متعدد زخمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details