اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیتا دیوی خواتین کے لیے مشعل راہ

عام خواتین کی طرح گھر میں رہنے والی سیتا دیوی کی زندگی کے حالات تبدیل ہوئے تو انہیں گھر چھوڑ کر باہر آنا پڑا، لیکن انہوں نے حالات کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے بجائے اس کا سامنا کیا۔

سیتا دیوی خواتین کے لیے مشعل راہ

By

Published : Jul 6, 2019, 10:19 PM IST

سیتا دیوی گزشتہ پندرہ برس سے گیا کے کاشی ناتھ موڈ پر سی ایف ایل اور ایل ای ڈی لائٹ بناکر اپنا گھر چلا رہی ہیں۔ اسی مقام پر پہلے سیتا دیوی سے شوہر کام کیا کرتے تھے لیکن طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں کام چھوڑنا پڑا۔ مجبوراً سیتا دیوی نے اپنے شوہر اور بچوں کی خاطر سڑک کے کنارے بیٹھ کر کام کرنا شروع کیا۔

سیتا دیوی خواتین کے لیے مشعل راہ

متعدد تنظیم نے سیتا دیوی کی ہمت کی ستائش کی اور انہیں اعزاز سے بھی نوازا۔ دوسری جانب ان کے بیمار شوہر نے اپنے بیٹے کو کام سکھایا اور دونوں باپ بیٹا مل کر گھر پر کام کرنے لگے ہیں۔

سیتا دیوی اب شہر میں ایک منفرد شناخت رکھتی ہیں اور گاہک ان کے کام سے کافی مطمئن بھی نظر آتے ہیں۔

سیتا دیوی یقیناً ایسی خواتین کے لیے مشعل راہ ہیں جو حالات سے مقابلہ کرنے کے بجائے اس کے سامنے ہتھیار ڈال دیتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details